ü 

I ever told so check it out and share AULIYA ALLAH Quotes also Best Quotes in Urdu.








  حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں اللہ تعالی جب کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کی
 محبت عارضی نہیں ہوتی اور محبت کے عالم میں وہ جو کچھ عطا کرتا ہے وہ بھی دائمی ہوتا ہے

ü   نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرو کہ صحبت میں بڑا اثر ہے

ü   برا کہنا برا ہے لیکن براچاہنا اس سے بھی بدتر ہے ہے

ü   سچے درویش کو چاہیے کہ نا وہ خوشی سے خوش ہواور نہ وہ غم میں دکھی ہو

ü   جس علم میں عشق ہو وہ خلافت مشائخ کے شایان شان ہوتا ہے مکارمِ اخلاق کے بارے میں جاننا اور مکارم اخلاق کا مالک بننا دونوں میں بہت فرق ہے

ü   فقیر بادشاہوں کے دربار میں نہیں جایا کرتے

ü   اولیاء اللہ کا عشق ان کی عقل پر غالب ہوتا ہے

ü   اصل دانائی یہ ہے کہ دنیا کو ترک کردیا جائے ائے

ü   عشق الہی کا جوو ولولہ اولیاء اللہ میں پایا جاتا ہے وہ حضرت آدم علیہ السلام کے طفیل ہے خدا کی صفات کے مطابق ہی خود کو ڈھال لینا ریاضت ہے

ü   جس سےوالدین راضی نہیں اس سے اللہ بھی راضی نہیں

ہمسائے کا حق  اس قدر ہے کہ جس قدر ماں باپ کا حق ہے

ü   اپنے دل کی حفاظت کرو جو اس پر قادر ہو گا وہ کبھی نہیں بھٹکے گا کوفر کے بعد سب سے بڑا گناہ کسی کا دل دکھانا ہے پھر چاہے وہ دل کسی کافر کا ہی کیوں نہ ہو

ü   جس نے بزرگوں اور صالح لوگوں کی صحبت اختیار کی اس کے دل میں خدا کی محبت پیدا ہو جاتی  ہے

ü   ولی اللہ جو بھی کرتے ہیں خدا کے لئے کرتے ہیں ان کی نیت صرف حق کے لیے ہی ہوتی ہے

ü   نیک بختی اور بدبختی کیا ہے ان چیزوں کی آگاہی کے لیے تمہیں معلوم ہوگا کہ تمہاری کوئی صفات حیوانی ہے اور کچھ صفات شیطانی ہیں اگر دعا کی قبولیت چاہتے ہو تو اس راز کو سمجھ لو کہ دعا مانگتے وقت ذہن میں کسی گناہ کی اطاعت کا خیال رکھنے کی بجائے رب کی رحمت پر نظر رکھو